Tuesday, 12 November 2019

شاہد آفریدی خان کے نام

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
        کچھ دن پہلے شاہد خان آفریدی نے کہا کے ستر سالوں سے ملک تباہ ہو رہا ہے اب ایک کھلاڑی کو وقت تو دیں ۔ وہ سب ٹھیک کر دے گا غالباً 1996 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل تھا
          سعید انور اور عامر سہیل نے سات کی ایوریج سے اچھا خاصا سکور جوڑ کر دے دیا ۔ لیکن باقی کھلاڑیوں نے جیتا ہوا میچ مل کر ہرا دیا
          ایسا ایک مرتبہ تو نہیں ہوا ہر دوسرا میچ ہم اسی جوش جذبے سے ہارے ہیں ۔ میچ کے پہلے حصے میں خوشیوں کے شادیانے بجا دئیے ہوتے ہیں لیکن اگلے پل صف ماتم بچھا ہوتا ہے
         اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے 2013 پاکستان کی بہت بری حالت 
        ریلوے بند پی آئی اے بند بجلی ناپید گیس نایاب پٹرول مفرور 
        گیس اور پٹرول ڈھونڈنے والوں کی سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپ پر ہزار ہزار میٹر لائنیں ۔ امریکی ڈرون حملے  ۔ جن کی اجازت پرویز مشرف نے دی تھی پیسے لے کر
          خود کش دھماکے جیسے دیوالی منا رہے ہیں ۔ مہنگائی زوروں پر روزگار نا ہونے کے برابر ۔ پھر پاکستان کو ایک ٹیم ملی جس کے رہبر نواز شریف تھے ۔ شاہد آفریدی صاحب اگر یہ تحریر آپ تک پہنچ گئی تو پڑھ کر بتائیے گا کہ میں نے کچھ غلط تو نہیں کہا ۔ جی آفریدی صاحب اس رہبر نے بجلی کے منصوبے نا صرف لگائے بلکہ تکمیل تک پہنچایا اور اسی کے لگائے گئے منصوبوں کا افتتاح آپ کے موجودہ کفتان کریں گے انفراسٹرکچر بہتر سے بہترین کیا تعلیم صحت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں
گیس کی ضروریات کو نا صرف پورا کیا بلکہ سستا بھی کیا
ڈالر کو ایک سو پندرہ سے سو اور ایک سو دو پر رکھا
پٹرول ایک سو بیس سے باسٹھ روپے کا کیا
آٹا گھی تیل تمام خوردونوش کی اشیاء جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہوتیں ہیں قیمتوں میں نمایاں کمی کی
ڈرون حملے رک گئے خود کش حملے ماضی کا قصہ رہ گئے 
پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دنیا کا اعتماد بحال ہوا
اسٹاک ایکسچینج پچپن ہزار پر پہنچ گئی 
جی ڈی پی 5.8 کر پہنچ گئی
لیکن میاں صاحب کو ایمپائر ساتھ ملا کر غلط طور پر آؤٹ قرار دے دیا گیا چاہیے تو یہ تھا کہ جو نیا کھلاڑی آیا ہے وہیں سے اینگ کا آغاز کرتا ۔ لیکن یہ کیا نئے کھلاڑیوں میں تو قابلیت ہی نہیں ہے وہ سکور تو نہیں بنا رہے لیکن اوور کے اوور ضائع کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میچ ہاتھوں سے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے
            یوں بھی کہہ سکتے ہیں نواز شریف سیاست کا شاہد آفریدی ہے جب تک پچ پر رہتا ہے ۔ ایک امید رہتی ہے ۔ لیکن جیسے ہی شاہد آفریدی آؤٹ ہو جائے بہت سارے لوگوں کی امید ختم ہو جاتی ہے کہ ہم جیت سکیں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کی قسم جس کے قبضے میں کل کائنات ہے ۔ نواز شریف کو آؤٹ قرار دئیے جانے کے بعد امید ختم ہو جاتی ہے ۔ اور جب وقت گزرتا جاتا ہے ۔ تو ہمارا موقف درست ثابت ہو جاتا ہے
         کیونکہ جہاں نواز شریف چھوڑ جاتا ہے پاکستان اس سے کہیں سال پیچھے چلا جاتا ہے
         2013 تباہی و بربادی سے سفر شروع ہوا 2017 ہزار درجے بہتر پاکستان پانچ سال کی سازشوں کے باوجود ۔ پھر نواز شریف کو ایمپائر سے مل کر آؤٹ قرار دیا گیا کچھ سنبھالا نہیں جا رہا
         جتنی جلدی اس سچائی کو تسلیم کریں گے پاکستان کی ترقی اور بقاء کیلئے بہتر ہو گا
پاکستان زندہ باد
نواز شریف زندہ باد