Tuesday, 11 June 2019

قصاب کی بہو اور احتساب

          کہتے ہیں کوئی قصاب چوہدریوں کی بیٹی کو بہو بنا کر لے آیا کچھ دن تک تو بہو کو نمک لگی کھالوں کی بو نے کافی تنگ گیا لیکن پھر عادت ہو گئی
         اب اس کے میکے سے اگر کوئی آتا تو خوشی سے بتاتی (میں آئی تے بو نسائی) کہ میں نے بدبو کو بھگا دیا ہے جو کہ دراصل اس کے اندر سما چکی تھی
          پی ٹی آئی ووٹر بھی کچھ مختلف نہیں ہے ایک سے ایک سے بڑھ کر ایک کرپٹ پی ٹی آئی کا حصہ بنا جب تک وہ مخالف تھا اس پر بے انتہا تنقید کی گالیاں تک دی گئیں
           لیکن اس کے پی ٹی آئی میں آتے ہی اس کا دفاع شروع کر دیا اور وہ موصوف جو سالوں سے کرپشن کی وجہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے وہ کرپشن کے خلاف بھانش دیتا ہوا پایا گیا
         پی ٹی آئی جو کچھ عرصہ پہلے سمجھتی تھی یہ کرپٹ ہیں اب انہیں نجات دہندہ سمجھتی ہے
          اب آ جائیں نیب پر جب تک آپ مسلم لیگ کا حصہ ہو انہیں آپ کرپٹ نظر آ رہے ہیں لیکن اگر آپ پی ٹی آئی کی لانڈری میں دھل گئے تو پھر بے فکر رہیں کیس کلوز بھی ہو سکتا ہے خانہ پری بھی لیکن ہیں آپ محفوظ اور اگر نیب آپ سے خوش ہے تو یقین جانیں سر سے پاؤں تک وہ آپ کو راضی کریں گے کیونکہ بقول چیرمین نیب انہیں کافی مہارت حاصل ہے سر سے پاؤں تک راضی کرنے میں
            احتساب تو وہ ہوتا ہے جو سب کا ہو لیکن یہاں ہرگز ایسا نہیں ہے احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ہم عوام ہیں ہم چاہتے ہیں احتساب ہو کرپٹ سیاستدان کا کرپٹ جرنل کا کرپٹ جج کا کرپٹ بیور کریٹ کا لیکن ہم ہرگز یہ نہیں چاہتے احتساب کے نام پر مخالفین کو بدنام کیا جائے
             اس لیے اب یا تو احتساب کا ڈرامہ بند کریں کفتان نے کچھ وعدے کیے تھے جن میں وہ مکمل ناکام ہو چکا وہ اپنی ناکامی تسیلم کرے اور اجازت لے نہیں تو ماضی قریب میں جن کھالوں کی بدبو آپ محسوس کر چکے ہیں جو کہ بڑی تعداد میں حکومت کا حصہ ہیں ان کھالوں کو پہچانیں اور ان کے اندر چھپے بھڑیوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور تب تک سر سے پاؤں تک راضی کرنے سے اجتناب کریں
            شکریہ نوازش کرم مہربانی سر سے پاؤں تک
پاکستان کا خیر خواہ
                           ایک دبی سی آواز
کیونکہ
              میں عوام ہوں